ابنا: مصطفی دستی جی نے سعادت پارٹی کے سربراہ مصطفی کمالک سے ملاقات میں کہا کہ ان کی پارٹی شام میں مداخلت نہیں چاہتی بلکہ یہ چاہتی ہےکہ شام کی حکومت جمہوریت بحال کرکے اپنے عوام کے مطالبات پورے کرے اور مسائل کو خود ہی حل کرلے۔
اتحاد کبیر پارٹی کے سربراہ نے مغربی ملکوں کے مفادات کے مطابق شام پر حملوں کی مخالفت کرتےہوئے کہاکہ شام کے مسائل حل کرنے کےلئے دانشمندانہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
دستی جی نے کہا کہ امریکہ ، اسرائيل ، برطانیہ اور فرانس کی پالیسیوں کے مطابق ترکی اور سارا علاقہ شدید مسائل کا شکار ہوجائے گااورحالات سدھرنے کی کوئي امید باقی نہيں رہ جائےگي۔
اس ملاقات میں مصطفی کمالک نے بھی کہا کہ شام میں فوجی مداخلت سے عراق جیسی صورتحال سامنے آسکتی ہے جس میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا۔ ......../169